0
Sunday 26 Jun 2022 11:22

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا ارسلان خان کی گرفتاری پر ردعمل

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا ارسلان خان کی گرفتاری پر ردعمل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریفنگ میں ان مسائل پر بات ہوئی تھی جس میں عسکری قیادت نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بریفنگ میں آرمی چیف نے مسئلے کے حل پر بات کی اور کہا کہ اسے ختم ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ترجمان  رینجرز  نے  گزشتہ روز  سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور انہیں تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا تھا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ارسلان خان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1001201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش